بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

لسبیلہ : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حب: لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں زیروپوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لوڈ ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں تاہم تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی ریفر کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، تصادم کے بعد کوچ اور ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں