The news is by your side.

پاکستان کے فائنل میچ والے دن لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

لاہور : لسیکو نے اتوار کو میچ والے دن لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا،صارفین نے شکوہ کیا پاکستان کا فائنل میچ خراب کروانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتواراور میچ والے دن لسیکو نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دے دیا، جس پر صارفین پاکستان کا فائنل میچ خراب کروانے کا شکوہ کیا ہے۔

اتوار کو لوڈشیڈنگ شیڈول پر چیف ایگزیکٹو لسیکو چوہدری محمد امین نے نوٹس لیتے ہوئے لسیکو کے تمام گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا طویل شیڈول واپس لے لیا۔

چوہدری محمد امین نے کہا اب مرمت کا کام 12 بجے ختم کر دیا جائے گا اور میچ کےدوران لسیکوحدودمیں بجلی بلاتعطل جاری رہے گی۔

چیف لسیکو نے یقین دہانی کرائی ایک بجےمیچ سےپہلےتمام فیڈرزبحال ہو ں گے۔

اس سےقبل شہر کے بیشتر فیڈرز9 سے 4 بجےتک بند رہنے تھے، لسیکوپی ڈی سی کی طرف بندش شیڈول جاری کیاگیاتھا، لوگوں نے شکوہ کیا تھا کہ اتوار کی چھٹی اور میچ پر بجلی بند کیوں کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں