تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں‌ 9ویں‌ جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

بردھمان: بھارتی ریاست بنگال میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو مغربی بنگال کے ضلع پربا بردھمان میں دو لڑکوں نے جمعرات کے روز اُس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے مارکیٹ کے لیے گئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے، جس نے لڑکی کو گھر چھوڑنے کی پیش کش کی اور پھر اُسے اغوا کر کے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے اغوا کے بعد اپنے دو دوستوں سے رابطہ کیا، جو اُسے گاڑی میں زبردستی بٹھا کر  ویران مقام پر لے گئے اور پھر تینوں نے مل کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارت، خودکشی کرنے والی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے مارکیٹ واپس آکر وہاں موجود لوگوں اور  اپنے اہل خانہ کو پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے رکشہ ڈرائیور اور اُس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو ہفتے کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے  تفتیشی افسر کی استدعا پر انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کیا۔

Comments

- Advertisement -