ضمنی الیکشن: فیصل سبزواری، سعد رفیق اور عابد شیر علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے -
The news is by your side.

Advertisement

ضمنی الیکشن: فیصل سبزواری، سعد رفیق اور عابد شیر علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

کراچی سے کپتان کی نشست پر فیصل سبزواری الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد: آج ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں بہ طور امیدوار شریک ہونے کے لیے امیدواروں کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں ہارنے والے امیدواروں کو ایک بار پھر میدان میں اتار دیا ہے، این اے 131 پر خواجہ سعد رفیق اور غزالہ رفیق الیکشن لڑیں گے۔

چکوال سے چوہدری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں

پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے کرن علیم خان نے این اے 131 پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، ن لیگ کے عابد شیرعلی نے حمزہ شہباز کی خالی کردہ نشست پر کاغذات جمع کرا دیے۔

چکوال سے چوہدری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں، کراچی سے فیصل سبزواری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

فیصل سبزواری کپتان کی نشست پر


کراچی سے کپتان کی نشست پر فیصل سبزواری الیکشن لڑیں گے، این اے 243 کراچی سے فیصل سبزواری نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرا دیے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے فیصل سبزواری کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، این اے 243 گلشن اقبال سے الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی خالی کردہ نشست پر الیکشن لڑے گی، ایم کیوایم کے عامر ولی چشتی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں