تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انیسویں‌ صدی کی آخری اور دنیا کی عمر رسیدہ خاتون انتقال کرگئیں

انیسویں صدی کی آخری اور دنیا کی معمر ترین خاتون 124 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی طویل العمر اور انیسویں صدی کی آخری خاتون کا انتقال 124 سال کی عمر میں  ہوا، وہ بڑی عمر کی وجہ سے طبی مسائل کا شکار بھی تھیں۔

فرانسسکا سوسانو  کو (لولا) کے نام سے شہر بھی ملی، وہ وسطی ایشیائی ملک انڈونیشیا سے تعلق رکھتی تھیں۔

انڈونیشن حکومت نے بھی خاتون کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کے انتقال کو سانحہ قرار دیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لولا کو چند روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی البتہ اہل خانہ اس بات کے انکاری ہیں اور ڈاکٹرز نے بھی موت کی حتمی وجہ بیان نہیں کی۔ سوسانو کی پیدائش 1897 میں اُس وقت ہوئی جب دنیا میں ٹافی اور آئسکریم دریافت کی گئی تھی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سوسانو کے کاغذات  حاصل کیے مگر کوئی جواب نہ دیا اور انتقال کے بعد  انہیں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -