اشتہار

پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئینگ 787 طیاروں کا اضافہ ہو گا۔

اس حوالے سے پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک کے درمیان دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز طیاروں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان کے مطابق جدید طیاروں کا حصول پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کا مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز ساختہ طیارے پہلی مرتبہ پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں۔ نئے ڈریم لائنرز طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے فضائی اپریشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

جدید ترین انٹرٹینمنٹ سسٹم اور کیبن سے لیس طیارے نومبر 2026ء کے آغاز سے برطانیہ اور یورپ کے روٹس آپریٹ کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نئی انتظامیہ بین الاقوامی پروازوں کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کر نے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں