ممبئی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان آج کل میڈیا کی نظروں میں ہیں لیکن کسی اس کی وجہ ان کی کوئی منفی سرگرمی ہرگز نہیں ہے۔
سوہانا کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے ایک بے بی بن مانس کو گلے سے لگایا ہوا ہے، ان کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے پناہ سراہا جارہا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن مانس کا بچہ انتہائی سکون سے سوہانا کے کندھے سے لپٹا ہوا ہے اور یہ ایک ایسا منظرہے جس کی بہت سے لوگ محض تمنا ہی کرسکتے ہیں۔
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے تین بچے ہیں ، آریان، سوہانہ اور ابرام، اور تینوں بلاشبہ ہندوستان کی مشہورترین شخصیت کے بچے ہیں لہذا ہرکوئی ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان تو سوشل میڈیا پراپنے اچھے خاصے مداح پیدا کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ہیں۔ کچھ دن قبل انہوں نے انسٹا گرام پراپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ساحل سمندر کے لئے مختص انتہائی مختصرلباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوہا نہ بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے بالہ وڈ کی فلم نگری میں عنقریب جلوہ گر ہوں گی۔
کنگ خان کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل
ایک انٹرویو میں کنگ خان بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی ہیں پربدقسمتی سےہندوستان میں ایسا کوئی بھی انسٹی ٹیوٹ نہیں ہےجہاں اداکاری کے حوالے سے عمدہ تربیت فراہم کی جاتی ہو۔