تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈیلٹا ویرینٹ کی جدید شکل انتہائی تباہ کن قرار

ٹوکیو : جاپانی محققین نے کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی جدید شکل کو انتہائی تباہ کن و متعدی قرار دے دیا۔

یہ انکشاف یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ساتو کئی کی سربراہی میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے کیا، محققین کا کہنا ہے کہ متغیر قسم ڈیلٹا اب اپنی ابتدائی شکل سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

گروپ نے پی681آر متغیر قسم کے حامل وائرس مصنوعی طور پر تیار کیے تھے، جو گروپ کے مطابق وائرس کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کی ’’ہلاکت خیز متغیر قسم‘‘ تھی۔

سائنسدانوں نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس متاثر شخص کے جسم کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے، بعدازاں ان متاثرہ خلیوں سے سنسیشیا نامی گلٹی بنتی ہے جو 2.7 گنا بڑی ہوتی ہے۔

گروپ کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی681آر کے حامل وائرس کو ہیمسٹرز میں داخل کرنے کی صورت میں ان کے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی، جو پہلا وائرس داخل کیے جانے والے ہیمسٹرز کے مقابلے میں 4.7 اور 6.9 فیصد کے درمیان زیادہ تھی۔

Comments

- Advertisement -