تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟ پی پی رہنما نے بھی سوال اٹھا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک بات تو بالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟

پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات توبالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا پارلیمنٹ میں اس وقت بیٹھی جماعتوں سے نظام نہیں چلایا جا رہا۔ وہاں تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا۔ دونوں جانب ایک ہی جماعت کے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر، اوور سیز پاکستانیز کے ووٹنگ کے مسائل پر اعتراض ہے۔ چیف الیکشن کمشنر خود تو استعفیٰ دے کر جانے والے نہیں، نکالا نہیں جا سکتا۔

سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ آئین کے آرٹیکل 5 میں واضح ہے کہ وفاداری صرف ریاست سے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اعظم سواتی کے ساتھ کھڑا ہوں جوان کے ساتھ ہوا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ تو سینیٹر ہیں ایسا معاملہ تو کسی عام شہری کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -