جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد حلقے کے عوام کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے تھے، پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

شہباز کھوسہ نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم لطیف کھوسہ کو کہاں لے کر گئے ہیں، وہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلیے جا رہے تھے، معلوم ہوا ہے گرفتاری کے وقت تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او موجود تھے۔

دوسری جانب پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے گرفتار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں