منگل, جون 9, 2026
اشتہار

لطیف کھوسہ کا الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی جانب پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے عدالت کے فیصلے کو بانی پی ٹی آئی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ تمام امیدواران نے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھا ہوا تھا۔ آج بانی پی ٹی آئی کی جیت ہوئی ہے اور اس فیصلے سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو تاریخی اور جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو واپس دینے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش، قوم سے شکرانے کے نفل ادا کرنے کی اپیل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں