تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لطیف آفریدی قتل: حملہ آور کون تھا؟

پشاور: سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے قتل کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر حملے کرنے والے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا تھا، حکام کے مطابق ملزم عدنان سمیع اللہ آفریدی کی عبدالطیف آفریدی سے خاندانی دشمنی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی پر اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنے کا الزام تھا جبکہ اےٹی سی صوابی نے عبدالطیف آفریدی،انکے بیٹےکو جج قتل کیس میں بری کیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور انسداد دہشت گردی کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے جبکہ حملہ آورعبدالطیف آفریدی اور مقتول جج آفتاب آفریدی بھی رشتےدارتھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ بار روم میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

پولیس نے سینیئر وکیل عبدالطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور جائے واردار سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -