ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا آغاز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد میں تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ڈریپ شفافیت اور بہتر کارکردگی کی طرف گامزن ہے، حکومت ڈریپ میں بڑے پیمانےپراصلاحات کررہی ہیں۔
— Drug Regulatory Authority of Pakistan (@DRA_Pakistan) November 2, 2020
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈریپ کی آن لائن ایپلی کیشن کاآغاز فارما انڈسٹری کیلئےکیاہے آن لائن سسٹم سےڈریپ کی کارکردگی میں بہتری آئےگی اور فارماکمپنیز کےڈریپ سےروابط میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ معیاری ادویات کی دستیابی کیلئےڈریپ موثر اقدامات کر رہاہے، آن لائن سسٹم سےڈریپ کے ریگولیٹری آپریشن میں بہتری آئےگی اور ڈریپ کےنظام میں شفافیت آئےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی آر ایم ایس سسٹم 2 برس میں تیار کیا گیا ہے۔