The news is by your side.

قومی ایئرلائن کا کس ملک کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز؟

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کربلا زائرین کی سہولت کی غرض سے عراق کے مختلف شہروں کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او ارشد ملک اور سیریا کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔ قومی ایئرلائن کے بوئنگ777طیارے کے ذریعے300 سے زائد مسافر دمشق گئے۔

پی آئی اے 12پروازیں نجف، 2بغداد اور 4دمشق کے لیے آپریٹ کرے گی۔

قومی ایئرلائن کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا۔

قومی ایئرلائن کا مختلف ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

عراق کے علاوہ بھی پی آئی اے نے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں