تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہیلپ لائن کا اجرا

سعودی عرب میں پریشانی کے شکار نوجوانوں کی ذہنی نشونما کیلئے خصوصی ہیلپ لائن کا اجرا کیا گیا، یہ ایک طرح کی گروپ سروس ہے جس کا کئی لوگ حصہ بن چکے ہیں۔

مملکت کے لڑکوں نے ہیلپ لائن گروپ کے نام سے اپنی سروس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی ایک کمیونٹی بنانا اور اس میں شامل افراد کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا ہے، اگر کوئی شخص کسی مسائل کا شکار ہے تو اس سروس کی مدد سے ان کے حالات بہتر کیے جائیں گے۔

گروپ کا ابتدائی منصوبہ ایک ٹیلی فون ہیلپ لائن قائم کرنا تھا جس میں انتہائی قدم اٹھانے اور منفی خیالات رکھنے والے نوجوان اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے رابطہ کر کے مسائل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں سعودی نوجوانوں نے اس سروس کا آغاز سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے کیا اور اس کا نام ہیلپ لائن ہی رکھا۔ ایک گروپ کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ عالمی کورونا وبا سے نوجوان مایوسی ہوچکے ہیں، نوکری سے محرومی اور مشکل حالات نے کم عمر لوگوں کو منفی خیالات رکھنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں، ہم نے خود متاثرین کی حیثیت سے ایک ہیلپ لائن ڈاٹ ایس اے کا پلیٹ فارم بنایا جو ذہنی صحت سے متعلق آگہی کا ایک اقدام ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہر شخص کو ان حالات سے بچنے کے مؤثر طریقہ پیش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -