تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جدت کا سفر، متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کردی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے قانونی چارہ جوئی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تاریخی قدم اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی وزرات انصاف نے ملک میں ریموٹ قانونی چارہ جوئی کے نظام کو مضبوط بنانے کی غرض سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آن لائن پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سروس شروع کردی ہے۔

سروس کے باعث متحدہ عرب امارات میں سرکاری امور میں کاغذ کا لین دین کم کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت اور ماحولیات کے تحفظ فراہم ہوگا اس کے علاوہ یہ کاوش عدالتی خدمات کے مربوط نظام کو تیار کرنے میں مدد دے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین دس منٹ سے بھی کم وقت میں کسی نوٹری پبلک آفس جائے بغیر ڈیجیٹل توثیق شدہ پاور آف اٹارنی دستاویزات تیار کرسکتے ہیں۔

یہی نہیں وہ بلاک چین سسٹم اور ڈیجیٹل والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایسی دستاویزات کو محفوظ کرسکتے ہیں اور تھرڈ پارٹی جیسے فریقین اور مجاز حکام کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

عربی اور انگریزی میں موجود یہ پلیٹ فارم متعلقہ ٹیک سلوشنز کا استعمال کرتا ہے جوڈیٹا کی سالمیت کو یقینی بناتے ہیں اور دھوکہ دہی اور تبدیلیوں کو روکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں‌ آجروں پر عائد اہم پابندی کا خاتمہ

یہ نوٹری پبلک اور صارفین کو ایپلی کیشنز کو دیکھنے اور ان کی پیروی کرنے اور پرفارمنس لیولز کی نگرانی کرنے کے قابل بناتے ہوئے لین دین کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ہموار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ریموٹ قانونی چارہ جوئی کا نظام متحدہ عرب امارات کے عدالتی اور قانونی نظام کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ صارفین کو اپنے لین دین کو فوری طور پر مکمل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Comments

- Advertisement -