منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی، خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم12نومبر تک جاری رہے گی۔

صوبے کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روزانہ10لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب کو کورونا کے باعث جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک13ہزار سے زائد افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، صوبے کی معیشت کو 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جانی ومالی نقصان سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن اور احتیاط ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں