پاکستان کے منفرد منصوبے اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی پہلی قرعہ اندازی

کراچی: پاکستان کے سب سےبڑے پراجیکٹ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی پہلی قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والےخوش قسمت صارفین فوری بکنگ کراسکیں گے، نام نہ آنے والےصارفین اگلی بیلٹنگ میں شامل ہوگئے۔
قرعہ اندازی اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی، جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کے ہمراہ قرعہ اندازی کے پہلے سیشن کا افتتاح کیا۔
تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کے علاوہ چیئرمین اے آر وائی گروپ جان محمد اور وائس چیئرمین عبدالرؤف، سی ای او اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے یعقوب اقبال نے بھی میں شرکت کی۔
Governor Sindh Imran Ismail along with Administrator DHA and Chairman ARY Laguna Salman Iqbal at the #1stBallot #Ceremony of #ARYLaguna #DHACity #Karachi
To check if you’re a successful ballotee, log on to: https://t.co/CdtIAvoDMa#YehHaiKarachi #ARY #DHA #CrystalClearLiving pic.twitter.com/3AVsw9DKGp— ARYLaguna (@LagunaAry) June 9, 2021
پروقار تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی میں پلاٹ حاصل کرنے والے پہلے خوش نصیب شخص کا اعلان کیا۔
بیلٹنگ نتائج اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی ویب سائٹ پر شائع ہونگے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاندار پراجیکٹ شروع کرنے پر سلمان اقبال کو مبارکباد دیتا ہوں، سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بیلٹنگ کا موقع دیا، اےآر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی بہت بڑا پراجیکٹ ہے، مجھے قوی امید ہے کہ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کا طرز رہائش بہت خوبصورت ہوگا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کی گائیڈ لائنز میں آتی ہے ، یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوگا۔
Chairman ARY Group Haji Jan Muhammad, Vice Chairman ARY Group Haji Abdul Rauf and Chairman ARY Laguna Salman Iqbal at the #1stBallot #Ceremony of #ARYLaguna #DHACity #Karachi
To check if you’re a successful ballotee, log on to: https://t.co/CdtIAvoDMa#YehHaiKarachi #ARY #DHA pic.twitter.com/0E2v0JMSFW— ARYLaguna (@LagunaAry) June 9, 2021
گورنر سندھ نے کہا کہ تاریخی منصوبہ کراچی میں چار چاند لگائے گا، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہ لوگ سلمان اقبال اور اے آر وائی گروپ پر بھروسہ کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
تاریخی موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پلاٹینیم بروکرز پلرز ہیں، آج ہم اس دن پر پہنچ گئے جہاں بیلٹنگ ہورہی ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ یہ خطے کا پہلا مین میڈ لگون ہے، بہترین طرز رہائش کا منصوبہ اے آروائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی 100ایکڑ پر محیط ہے، اس میں سے 20ایکڑ پر مین میڈ لاگون ہوگا، اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی پانچ سال کی اسکیم ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال انیس فروری کو کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور لاگونا ریزورٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔
ایک پر وقار تقریب میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی لانچنگ اور لوگو کی رونمائی کی گئی تھی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے چار اہم چیزوں کو لانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کیا پاکستان میں ریزورٹ ہاؤسنگ دے سکتے ہیں؟ ایسی رہائش ہو جہاں دنیا دیکھنے آئے اور ہمارے بچے وہاں اسکول جاسکیں۔
سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والا 80 فیصد سامان میڈ ان پاکستان ہوگا، پروجیکٹ کے ذریعے روزگار کے متعدد مواقع میسر آئیں گے، ہم دنیا کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آئیں گے، پاکستان ناصرف ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے گا بلکہ مالی خسارہ بھی کم ہوگا۔