کراکس: امریکا نے سابق سفیر لورا ڈوگو کو وینزویلا کے لئے اپنا ناظم الامور نامزد کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لورا ڈوگو اس سے قبل وسطی امریکی ممالک ہنڈوراس اور نکاراگوا میں امریکی سفیر رہ چکی ہیں۔
کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں قائم وینزویلا افیئرز یونٹ کے لئے امریکی ناظم الامور کے طور پر خدمات سرانجام دیں گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر انتظامیہ عبوری حکام کے ساتھ مل کر وینزویلا کو مستحکم کرنے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے، جو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے کانگریس اور امریکی عوام کے سامنے پیش کیے گئے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیریبین سی میں ویرونیکا نامی بحری جہاز کو امریکی فورسز نے بغیر کسی تصادم کے تحویل میں لیا تھا۔
یہ پڑھیں: امریکا نے وینزویلا کا 500 ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کر دیا
حکام کا کہنا تھا کہ ویرونیکا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔ یہ چھٹا ٹینکر ہے جسے امریکا نے قبضے میں لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


