تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بارات میں ڈالرز اور نوٹوں کی بارش، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں دلہا کے دوستوں نے ڈالرز اور نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں دلہا کے کینیڈا پلٹ دوستوں نے بارات میں ڈالروں اور نوٹوں کی بارش کردی، ڈالرز دیکھ کر باراتی بھی سب کچھ چھوڑ کر نوٹ لوٹتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات میں شامل افراد تقریب چھوڑ کر نوٹ لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور کے سابق کونسلر کے بھائی کی شادی تھی، دلہا کے دوستوں جو کینیڈا سے آئے تھے انہوں ںے شادی کو یادگار بنانے کے لیے خوب نوٹ اور ڈالرز نچھاور کیے۔

مزید پڑھیں: انوکھی شادی، باراتیوں پر موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں انوکھی شادی منعقد ہوئی جس میں باراتیوں پر موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردی گئی تھیں۔

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے نواحی گاؤں میں باراتیوں کا جوش دیکھ کر سسرالیوں نے بھی دلہے اور فیملی کو 2 عمرہ ٹکٹ، 7 لاکھ روپے نقدی سلامی میں دے دی، انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

دلہے اور فیملی کو جہیز میں 6 موٹرسائیکلیں، 2 اونٹ، 2 گائے، 2 بھینسیں اور 2 بھیڑیں بھی دی گئی تھیں، لڑکی والوں کی جانب سے دلہے کی فیملی کو 2 بکریاں، دو بطخیں، دو مرغیاں، دو خرگوش، اور کتوں کا جوڑا بھی دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -