جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

لا-گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ 2026 کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 فروری 2026): ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے لا-گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایچ ای سی نے اپنے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے ذریعے لا-گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ 2026 کا اعلان کیا۔ یہ ٹیسٹ ان تمام قانون کے گریجویٹس کیلیے لازمی ہے جو پاکستان میں بطور وکیل (ایڈووکیٹ) رجسٹر ہونا چاہتے ہیں۔

ایسے تمام گریجویٹس جنہوں نے ایچ ای سی یا پاکستان بار کونسل سے تسلیم شدہ کسی ملکی یا بین الاقوامی یونیورسٹی سے ایل ایل بی یا اس کے مساوی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ اس ٹیسٹ کیلیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں نوکری کے خواہشمند گریجویٹس کیلیے نیا قانون

آن لائن رجسٹریشن کا آغاز منگل 3 مارچ 2026 دوپہر 2 بجے سے ہوگا جبکہ ٹیسٹ کی تاریخ اتوار 5 اپریل 2026 اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 مارچ 2026 ہے۔

ٹیسٹ کے شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ امتحان کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوگا جس میں پاس ہونے کیلیے 100 میں سے کم از کم 50 نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔ ٹیسٹ کا نصاب اور فارمیٹ ایچ ای سی کے پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ای ٹی سی پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہر سہ ماہی میں لا-گریجویٹ منعقد کرتا ہے جس سے امیدواروں کو اپنی پسند کا امتحانی مرکز منتخب کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ تاہم جن مراکز میں رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کی تعداد 250 سے کم ہوگی انہیں ای ٹی سی کی صوابدید پر دوسرے سینٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پہلے ہی ٹیسٹ پاس کرنے والے، 7 بار امتحان پاس کرنے کی کوشش کرنے والے اور وہ طلبہ جو ابھی قانون کے بیچلر پروگرام (LLB) میں زیرِ تعلیم ہیں، وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں