تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

دوران امتحان قانون کی طالبہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

واشنگٹن : امریکا میں قانون کی طالبہ نے 90 منٹ کا پرچہ حل کرنے کے دوران ننھے مہمان کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں واقع لویولا یونیورسٹی شکاگو میں قانون کا پرچہ دینے والی حاملہ طالبہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔

امریکی طالبہ برینانا ہل کا کہنا ہے کہ اس بات کا اندازہ تو انہیں تھا کہ جب امتحانات ہورہے ہوں گے اس وقت وہ حاملہ ہوں گی لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ پرچے کے دوران میں اپنے بچے کو جنم دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات معینہ وقت پر ہونے کے تھے تاہم کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث تاخیر سے منعقد ہوئے، جب تک میں 38ماہ کی حاملہ ہوچکی تھی، اسی لیے 90 منٹ کیے پرچے کے دوران مجھے بچے کو جنم دینا پڑا۔

امریکی طالبہ نے کہا کہ پہلا پرچے کے دوران مڈ وائف موجود تھی اور جیسے ہی مجھے زچگی کا درد اٹھا، انتظامیہ نے مجھے فورآ اسپتال منتقل کردیا جہاں میرے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی، جس کے باعث دوسرا پرچہ میں نے اسپتال میں ہی حل کیا۔

Comments

- Advertisement -