تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

قیدیوں کی سزا خریدنے کا قانون! حقیقت کیا ہے؟ سعودی حکام نے بتادیا

ریاض : سعودی جیل کے ترجمان کرنل بندرالخرمی نے قیدیوں کے باقی ماندا سزا رقم کے عوض معاف کرنے کی خبروں کو غیرحقیقی قرار دیدیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب سے متعلق خبریں گردش کررہی تھی کہ سعودی حکومت نے قیدیوں کی سزائیں خریدنے کا قانون نافذ کردیا ہے جس کے تحت جیل میں قید افراد کی باقی ماندا رقم کے عوض معاف کردی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے ادارہ جیل خانہ جات کے ترجمان کرنل ڈاکٹر بندر الخرمی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا کی باقی مدت خریدنے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں جب حتمی فیصلہ ہوگا سرکاری ذرائع سے اعلان کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا تھا کہ قیدی کی وہ مدت جو وہ بحق سرکار کاٹ رہا ہوگا اس کے ہر برس کے عوض وہ 18 ہزار ریال ادا کرنے کے بعد آزاد ہوسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جن برتاؤ جیل میں بہت اچھا رہا ہو اور ان کے جرم کی نوعیت سنگین نہ ہو ساتھ ہی ساتھ ان کی مادری زبان عربی نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -