تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گاڑی کو دھونے کے بعد دھوپ میں‌ کھڑا کرنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟‌ جانیے

گاڑی رکھنے والے بیشتر افراد اسے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے دھوپ میں کھڑا کردیتے ہیں مگر انہیں یہ انداز نہیں کہ یہ کام کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جسے سُن کر آپ کو شاید یقین نہیں آئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکلاہوما کے علاقے Moore کے رہائشی راکی سروک لیڈیسما نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا اور انہیں متنبہ بھی کیا۔

امریکی شہری نے بتایا کہ انہوں نے گھر کے باغیچے میں اپنی گاڑی دھوئی جس کے بعد گاڑی کے پہیوں پر لگے رم محدّب عدسے (میگنی فائینگ گلاس) کا کام کرنے لگے تھے۔

magnifying effect

گاڑی کے ٹائروں میں لگے رم جب میگنی فائینگ گلاس میں تبدیل ہوئے تو سورج کی روشنی نے کچھ دیر بعد شدت اختیار کی جس کی وجہ سے باغیچے میں آگ لگ گئی اور سب جل کر راکھ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: فلمی تصور حقیقت بن گیا، اب گاڑی بھی انسانوں کی طرح‌ ٹانگوں پر چلے گی

یہ بھی پڑھیں: کار کا ڈینٹ نکالنے کا آسان طریقہ… ویڈیو دیکھیں

امریکی شہری نے بتایا کہ میں جب اپنے گھر کے باغیچے میں گیا تو وہاں پر تھوڑی دیر قبل موجود سر سبز گھاس جل کر راکھ ہوچکی تھی جبکہ آگ لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

راکی سروک لیڈیسما نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور انہیں متنبہ کیا کہ وہ کبھی گاڑی دھو کر دھوپ میں کھڑی نہ کریں۔

لیڈیسما کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر تصاویر شیئر کرنے کا مقصد عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اس قسم کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ محدّب عدسہ یا میگنی فائینگ گلاس (convex lenses) کی مدد سےسورج کی بکھری ہوئی کرنوں کو یکجا کر کے ایک نقطے پر مرکوز کرتا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت اس قدر بڑھ جاتا ہے جس سے آگ بھی لگ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -