ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

لاہور میں پولیس اہلکاروں کا وکیل پر چھری سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے سیشن کورٹ کے وکیل کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احمدہاشمی ایڈووکیٹ اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینےگئے تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجازت نہ دی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

بحث و تکرار کے دوران پولیس اہلکار وقاص اور شہباز نے وکیل پر حملہ کر دیا جس سے ایڈوکیٹ احمد ہاشمی زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اہلکار شہباز موقع سےفرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔   وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کے اہلکار اور وکلا اسپتال پہنچ گئے اور زخمی کی عیادت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں