تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

معلوم نہیں پراسیکیوشن کون سا لیپ ٹاپ برآمد کرنا چاہتی ہے، وکیل فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہےکہ فواد چوہدری اپنے بیان پر ڈٹے ہوئے ہیں، معلوم نہیں کون سا لیپ ٹاپ پراسیکیوشن برآمد کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کو6 روز لاہور ،اسلام آباد کے بیچ میں گھسیٹے رہے، فوادچوہدری ڈالے میں بٹھانے کا آرڈر تھا۔

وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنے بیان پر ڈٹے ہوئے ہیں، پراسیکیوشن معلوم نہیں کس کو خوش کرنا چاہتی ہے، معلوم نہیں کون سا لیپ ٹاپ پراسیکیوشن برآمد کرنا چاہتی ہے۔

عمران خان سے متعلق انھوں نے کہا عمران خان کی کسی سےکوئی لڑائی نہیں ،کسی سے جھگڑانہیں، عمران خان نے کورونا کے دوران بھی ملک چلاکر دکھایا تھا ، اب جتنے بھی تھیڑ لگالیں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا تھا لوگوں کی خواہشیں ، ضرورتیں اور چیخیں بولتی ہیں، عمران خان کی کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، جو گرفتاری سے ڈرتا ہے وہ تو لندن میں ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ انہوں نے13زہریلی جڑی بوٹیاں جمع کرکے اقتدارمیں بٹھائی ہوئی ہیں، ایک کیخلاف کچھ ہو تو کہتا ہے گھیراؤ کروں گا، دوسرے کیخلاف کچھ ہو تو کہتا ہے میرے پاس ویڈیوزہیں.

انھوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی،امید ہے کل فواد چوہدری کی ضمانت منظورہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -