اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وکلاء کا وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد، تھپڑوں کی برسات کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وکلاء نےغنڈہ گردی کی انتہاکردی اور وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد کرتے ہوئے تھپڑوں کی برسات کردی، فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا کو نشانہ عبرت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پردھاوابول دیا اور ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی ، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان وہاں پہنچے تو وکلا نے ان پر بھی شدید تشدد کیا، وکلا نے صوبائی وزیر کا گریبان پکڑ کر بال نوچے اور تھپڑوں کی برسات کردی۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پولیس کو مدد کیلئے بلاتے رہے، لیکن کوئی نہیں آیا، فیاض الحسن چوہان نے بھاگ کر جان بچائی۔

فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیچ بچاؤکرانے آیا تھا، مجھ پر تشدد کیا گیا، مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، انصاف پسند وکلا آج رنجیدہ اور دکھی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا کو نشانہ عبرت بنائیں گے، ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ کرنیوالےوکلا کیخلاف ایف آئی آر ہوگی۔

مزید پڑھیں : وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

یاد رہے ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے ، وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کادروازہ کھول کراندرداخل ہوگئی اور توڑ پھوڑشروع کردی جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی تہس نہس کردیں گئیں۔

حملہ آور وکلا نے آپریشن تھیٹرزکو بھی نہ بخشا، کشیدہ صورتحال کےباعث آپریشن رک گئے اور اس دوران 6 مریض جان کی بازی بھی ہار گئے جبکہ ہنگامہ آرائی کے آدھے گھنٹے تک پنجاب انتظامیہ لاپتہ رہی۔

وزیرصحت یاسمین راشد پہنچیں لیکن وکلا نے ان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور ایک گھنٹے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں