’وکلا کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا کو وزیراعظم کی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فوادچوہدری اور شہبازگل سے پاکستان بار و فیصل آباد بار کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراطلاعات نے کہا کہ آج ہرشعبہ میں ٹیکنالوجی کواہمیت حاصل ہے ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کےساتھ چلنا ہوگا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کااستعمال شفاف انتخابات کا ضامن ہوگا ایساانتخاب چاہتےہیں جس پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے، وکلاکوالیکٹورل ریفارمزپراپنی رائے دینی چاہیے بار کونسلز اپنے انتخابات میں ای وی ایم سے استفادہ کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کامفادہم سب کےلئےمقدم ہے بارایسوسی ایشنزقومی ایشوز پر اپنا قائدانہ کردار ادا کریں وکلا کا معاشرےمیں کلیدی کردار ہے آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے وکلا کا کردار تاریخی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل آبادمیں ہائیکورٹ بینچ کےقیام کی تجویز پر غورکریں گے اور وکلا کو وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیاجائےگا۔
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں وکلاکومیرٹ پرگھرفراہم کئےجائیں گے، وکلا کے مسائل سےآگاہ ہیں،باراپنی سفارشات مرتب کرے۔