اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ/ لاہور: جناح اسپتال لاہور میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 10 سالہ عائشہ زندگی کی بازی ہار گئی،مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی دس سالہ عائشہ لاہور کے جناح اسپتال میں انتقال کرگئی،زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ 14 مریض اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرتقسیم کی جانے والی مٹھائی کو کھانے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق خوشی کے موقع پر تقسیم کی جانے والی مٹھائی زہرآلود تھی جسے کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکیڑے مار دوائی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مٹھائی فروش طارق کے چھوٹے بھائی خالد نے دوران حراست مٹھائی میں دانستہ طور پر زہر ملانے کا اعتراف کیاتھا، مجسٹریٹ کے روبرو ملزم خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا تھا، ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایاتھا کہ اس کا بڑا بھائی اسے آئے روز شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور گھر سے نکال دیتا تھا جس پر تنگ آ کر غصہ کی حالت میں اس نے مٹھائی میں زہر ملایا۔

یاد رہے پولیس نےاٹھارہ سالہ ملزم خالد کی نشاندہی پر مٹھائی میں ملائی جانے والے زہریلی دوا کی بوتل کھیتوں سے برآمد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں