تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لیہ، باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں‌ تصادم، 11 جاں بحق، 12 زخمی

لیہ : باراتیوں کو لے جانے والی مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق 12 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل فتح پور روڈ پر سریوں سے لدا تیز رفتار ٹریلر سامنے سے آتی ہوئیمسافر بس سے ٹکرا گیا، اس خوفناک تصادم میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بد قسمت بس میں باراتی سوار تھے جن کی ہلاکتوں کے باعث شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر جائے وقوع پہنچ کر مسافر بس میں پھنسے مسافروں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں متاثرہ 22 افراد کو لایا گیا ہے جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ متاثرہ افراد میں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11  ہوگئی ہے اور 12 زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں اکثریت کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کسی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آئے گئے، ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -