The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

لاہور : صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئیں، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی جبکہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کیخلاف صوبے بھر کے افسران نے احتجاج بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ پر پنجاب حکومت کی نوازشیں جاری ہیں، گرفتار افسر کو جیل میں ہی گریڈ بیس میں ترقی دے دی۔

کیبنٹ ڈویژن اسٹیبلشمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا، سینٹرل سلیکشن بورڈ نے وزیراعظم سے ترقی کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں ہل چل مچ گئی تھی، پنجاب اسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا گیا تھا ، احد چیمہ کرپشن ریفرنس میں 11دن کےریمانڈپرنیب کی تحویل میں ہیں۔


مزید پڑھیں : احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیورو کریسی اکٹھی ہوگئی


سول سیکریٹیریٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے ہڑتال کا اعلان کیا، جس کے بعد سول سیکریٹریٹ میں موجود دفاتر بند کردئیے گئے اور جی او آر میں اجلاس طلب کیا گیا، جسمیں متعدد افسران نے شرکت کی۔

احد چیمہ گرفتاری کے خلاف پنجاب کے بیوروکریٹس نے تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور کہا تھا ایسے حالات میں ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا تھا۔


مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار


خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں