جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اے ٹی سی نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض روف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی۔

روبکار جاری ہونے کے باوجود رؤف حسن کو رہائی کے لیے گھنٹو انتظار کرنا پڑا۔ جیل سے باہر آنے پر ان کے عزیز و اقارب نے ملاقات کی اور وہ گھر روانہ ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں