اسلام آباد : رہنما پی ایف یو جے لالہ اسدپٹھان نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم پرامید ہیں کہ ارشدشریف کو شہید کرنے والوں کو سزا ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس پر رہنما پی ایف یو جے لالہ اسدپٹھان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےشکرگزار ہیں،یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔3
لالہ اسدپٹھان کا کہنا تھا کہ سب کا مطالبہ ہے کہ ارشدشریف کو انصاف ملنا چاہیے، صحافیوں کو امید ہے تحقیقات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔
رہنما پی ایف یو جے نے کہا کہ ارشدشریف کی شہادت سے متعلق کئی سوالات ہیں جن کا جواب چاہیے، ہم پرامید ہیں کہ ارشدشریف کو شہید کرنے والوں کو سزا ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کیس میں انصاف سےصحافت مضبوط ہوگی، پی ایف یو جےکی قیادت ہرپیشی پرسپریم کورٹ میں موجود ہوگی۔