ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

لیڈر کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، صدر آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لیڈر کا کام ہے لڑنا اور جیلوں میں جانا، پارٹی اور عوام کو بچا کر رکھنا، لیڈر نے چلانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لیڈر ایسے ہیں کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کردیا، کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، یہ جوان کی بھڑکیں ہیں وہ صرف دکھانے اور بولنے کی ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، ان میں ہمت نہیں یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، لوگ صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”بانی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر گئے“

صدرمملکت نے کہا کہ میں نے کہا تھا جیل 2 سال بعد حال احوال پوچھتی ہے، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے، تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری، جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے، جیلوں میں جاکر عبادت ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے، کسی بھی سیاسی کارکنوں کو گرفتارنہیں کرتے کہیں وہ بدعا نہ دے دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں پاکستان کو سنوارکر جاؤں گا اس سے پہلے میں نہیں جاؤں گا، پیپلزپارٹی 2 تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی، بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے، ملک لوگوں سے بنتا ہے،عوام سے بنتا ہے۔

حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں