جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ارطغرل غازی کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حسین اوزے کی موت کی اطلاع دی، حسین اوزے 1959 کو پیدا ہوئے اور 1980 سے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دنیا بھر میں مقبول ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ ایک مایہ ناز کردار، ڈرامے میں ارطغرل غازی کے ماموں اور حاتمہ خاتون کے بھائی ’کورکوت بے‘ جسے پاکستانی ’خوشنود بے‘ کے نام سے جانتے ہیں، اداکار حسین اوزے دار فانی سے کوچ کرگئے۔

- Advertisement -

ارطغرل غازی تاریخ کا بہترین ڈرامہ ہونے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے منتخب ہوا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اس سیریز کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان میں اس سریز کے خوب چرچے رہے، ترک اداکاروں کو پاکستان میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں