اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

‘پی ایس ایل 7 میں معروف اور بڑے کرکٹر پاکستان آئے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیون میں معروف اوربڑے کرکٹرپاکستان آئے ہیں۔

ایک بیان میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ایس ایل سیون کا انعقاد خوش آئندہے ان مقابلوں پر پورے پاکستان کی نظریں لگی ہوئی ہیں شائقین کرکٹ کاجوش و خروش قابل دید و فخر ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پی ایس ایل ان تمام طاقتوں کیلئےپیغام ہےجوپاکستان میں کرکٹ نہیں چاہتے عالمی کپ میں پاکستان سےشکست کےبعدبھارت کامورال گراہواہے آئی سی سی کے3ایوارڈزپاکستانی کھلاڑیوں کےنام ہونا معمولی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوکھیلوں سےدورکرنیوالےخودکھیلوں سےدورہو جائیں گے بھارت سمیت بعض طاقتیں چاہتی تھیں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ سےالگ ہوجائے پی ایس ایل سیون میں معروف اوربڑے کرکٹرپاکستان آئے ہیں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈاور انگلینڈجیسی بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں اورکھلاڑیوں کوسیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے کوشش کی جاتی ہے شہریوں کو دشواری کاسامنانہ کرناپڑے پی ایس ایل سیزن کے دوران اچھا ٹریفک پلان مرتب کیاگیاہے اس بات کی خوشی ہےکہ شہریوں کوزیادہ تکلیف نہیں ہو رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں