تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

اہم غیرملکی کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپس آگئے

آئرش بلے باز پال سٹرلنگ ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہو گئے ہیں اور آج رات پاکستان سپر لیگ کے سیزن ایلیمینیٹر 2 کے لیے لاہور قلندرز کے خلاف دستیاب ہیں۔

کوویڈ قوانین میں نرمی کی وجہ سے آئرش بلے باز پاکستان پہنچنے پر فوری طور پر میچ کھیلنے کے اہل ہیں اور ان کا پی سی آر ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

اسٹرلنگ نے بین الاقوامی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے پی ایس ایل کے پانچ کھیل کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Image

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے عثمان قادر اور ہاشم آملہ کورونا مثبت آنے کے باعث ہوٹل آئیسولیشن میں تھے تاہم پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے منظور ہونے والی ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز کی ترامیم کی روشنی میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

انجری مسائل سےدوچار اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان اورایلیکس ہیلز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ول جیکس کی شمولیت بھی کمبی نیشن کو مضبوط بنائے گی۔

فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دوسرے ایلی منیٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے کپ جیتنے کی جنگ لڑے گی۔

Comments

- Advertisement -