The news is by your side.

Advertisement

معروف گلوکار کروناوائرس کا شکار ہوگئے

لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار جواد احمد کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی سنگر جواد احمد کرونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔

جواد احمد نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار اور سیاستدان ابرارالحق کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کرونا کا شکار ہوئے۔ وبا نے شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ 29 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

معروف اداکار کروناوائرس کا شکار ہوگئے

متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود، کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور واسع چوہدری بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں