تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لیگی امیدوار کا بیان؛ ’نواز، مودی اور محب پلان کا حصہ ہے‘‏

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ پلان کے تحت اپنے امیدوارسے بھارت ‏سے مدد مانگنے کابیان دلایا گیا۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اسمعٰیل گجر نے شکست کے خوف ‏سے بھارت سے مدد مانگنے اور حالات خراب کرنے کی دھمکی دی۔

لیگی امیدوار کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات کوبھارت ‏نےآئی سی جےمیں بطور ثبوت پیش کیا پلان کے تحت اپنے امیدوارسے بھارت سے مدد مانگنے ‏کابیان دلایا گیا بھارت کو موقع دیا گیا کہ آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر حالات کوایک جیسادکھائے ‏یہ سب مودی نواز محب پلان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں دھاندلی کا مشترکہ رونا رو رہی ہیں یہ جماعتیں الیکشن ریفارمز ‏،ٹیکنالوجی کے استعمال کی سب سےبڑی مخالف ہیں ان کا سیاپادھاندلی ہونے پر نہیں دراصل ‏دھاندلی نہ ہونے دینےپرہے بقول شاہد خاقان عباسی ن لیگ کو الیکشن چوری کا وسیع تجربہ ہے ‏ان جماعتوں کو تجربہ دھرے کا دھرا رہنے کی تکلیف ہے۔

لیگی امیدوار نے حدیں پار کردیں، بھارت سے مدد مانگنے کی دھمکی

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کے امیدوار اسماعیل گجر کے ملک مخالف ‏بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ان لوگوں نے ہمیشہ ہی پاکستان کے ‏دشمنوں سے ہاتھ ملایا ان کے مفرور لیڈر بھی یہی سوچ رکھتے ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ آج انشاءاللہ حق کی فتح کا دن ہے انہوں نے ٹوئٹ میں شعر لکھا کہ ‏
کعبہ کس منہ سے جاﺅں گے غالب ‏
شرم تم کو مگر نہیں آتی

Comments

- Advertisement -