تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ناصر بٹ پیادہ، اصل میں نواز، مریم اور شہباز شریف کو گرفتار ہونا ہے‘

مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ناصر بٹ پیادہ ہے اصل میں مریم، نواز شریف اور شہباز شریف کو گرفتار ہونا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے ایک روز کی خاموشی کے بعد اپنی دوسری کانفرنس  میں نواز شریف پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔ ناصر بٹ پیادہ ہے اصل میں مریم، نواز شریف اور شہباز شریف کو گرفتار ہونا ہے۔

تسنیم حیدر نے کہا کہ مجھے اور خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔ سینیئر ن لیگی قیادت کی جانب سے ان سے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن مجھے پھانسی لگا دی جائے یا جیل میں ڈال دیا جائے تب بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان حملے کی جے آئی ٹی نے رابطہ کر کے انٹرویو ریکارڈ کیا جب کہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے آج بیان ریکارڈ کراؤں گا۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ میں وہ ہوں جو بیگم کلثوم نواز کی میت اپنے ہاتھوں سے اسپتال سے باہر لے کر آیا تھا۔ ترجمان ن لیگ کی تقرری کا نوٹیفکیشن وکیل کے پاس ہے عدالت کو دکھائیں گے۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ناصر بٹ کو نائب صدر بنوایا تھا۔ عمران خان قتل سازش کا حصہ بننے پر ناصر بٹ نے مقدمات ختم کرانے کا وعدہ کیا۔ اس نے کہا کہ کام ہو جائے گا تو ایک طیارے میں نواز شریف کے ساتھ واپس جائیں گے اور پاکستان پہنچنے پر پولیس کچھ نہیں کرے گی۔

تسنیم حیدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کہنے پر کبھی قتل نہیں کیا۔ میں نواز شریف یورپ فرار ہو گیا ہے۔ میں تو پاکستان میں وانٹڈ ہوں یہ لوگ تو لندن میں بھی وانٹڈ ہیں۔ دفتر کے اندر نواز شریف کا چہرہ اور لوگوں کے سامنے دوسرا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -