تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شاہ رخ خان کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں الگ روپ میں دکھائی دیں گے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی، شاہ رخ کے کردار کی ایک مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں لمبے بالوں میں مختلف روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں شاہ رخ خان کو بغیر شرٹ کے باڈی بلڈر کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ 25 جنوری 2023 بتائی تھی۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ پٹھان ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے، ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ اسپین میں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں فلم کے ایک گانے کے لیے وہاں خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار ”اوم شانتی اوم“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -