تازہ ترین

100 سالہ خاتون نے 25 ویں سالگرہ کیوں منائی؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن : عمر رسیدہ برطانوی خاتون زندگی کی 100 بہاریں دیکھنے کے باوجود حیرت انگیز طور پر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی ہیمشائیر سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون آج اپنا 25 واں جنم دن منارہی ہے جس کی حیران کن وجہ جان پر دنیا دنگ رہی گئی۔

ڈورس کلیئف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی بھر مشہور ہونے انتظار کیا اور آج وہ لمحہ آگیا جب میں مشہور ہورہی ہوں۔

کلیئف کئی کئی سال اپنا جنم دن اصل تاریخ پر منانے کا انتظار کرتی ہیں اور یہ ان کی زندگی کا 25 واں موقع ہے جب وہ اصل تاریخ پر اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

مذکورہ خاتون کے والدین جوانی میں ہی انتقال کرگئے تھے اور 1979 میں شوہر کی بھی موت واقع ہوگئی تھی جس بعد پچھلے 40 برس سے اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

کلیئف نے اپنی لمبی عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں اچھے کھانےکھاتی ہوں اور پیدل زیادہ چلتی ہوں، اسی لیے میں ہمیشہ فٹ رہی ہوں۔

سو سالہ خاتون ڈورس کلیئف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار دعوت کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں اولڈ ایج ہوم کے رہائشی،، دوست اور مقامی معززین شریک ہوں گے۔

عام طور پر 29 فروری کو پیدا ہونے والے لوگ ہر سال اپنی سالگرہ منا نہیں پاتے کیونکہ 29 فروری پانچ سال میں ایک دفعہ آتا ہے، ماہرین فلکیات نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یا تو 28 فروری یا پھر یکم مارچ کا انتخاب کرلیں اور چار سال بعد اپنی سالگرہ 29 فروری کو ہی منائیں۔

Comments

- Advertisement -