تازہ ترین

سیلف کرونا ٹیسٹنگ کٹ استعمال کرنے کا طریقہ جانیے

ریاض : سعودی وزارت صحت نے سیلف کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ استعمال کرنے کا طریقہ کار بتا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت ی لیبارٹریز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الجریان نے کہا کہ سیلف کرونا ٹیسٹنگ کٹ استعمال کرنے سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کو جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلف کرونا ٹیسٹنگ کٹ صرف اور صرف معروف فارمیسی سے ہی خریدیں جس کی قیمت محض 40 سے 45 ریال وصول کی جائے گی پھر ٹیسٹنگ کٹ کھولنے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح سینیٹائز کریں۔

بعدازاں ٹیسٹنگ سوائب کو ناک میں دو سینٹی میٹر تک ڈالیں اور پانچ مرتبہ آہستہ آہستہ دونوں جانب گھمائیں۔

بعدازاں مخصوص کیمیائی محلول والی ٹیوب میں سوایب کو ڈال کر ڈنڈی کو نشان زدہ مقام سے توڑ دیں ٹیوب کو بند کرکے کٹ میں موجود مخصوص مقام پر محلول کے پانچ قطرے ٹپکائیں اور پندرہ منٹ انتظار کریں جس کے بعد رزلٹ دیکھیں۔

اگر کٹ پر موجود سی اور ٹی کے نشان پر لائن آجائے تو ٹیسٹ مثبت ہے اگر صرف سی کے نشان پر لائن آئے تو ٹیسٹ منفی ہے۔

نوٹ : رزلٹ دیکھنے کیلئے بتائے گئے وقت سے تاخیر نہ کریں وگرنہ نتائج کے ذمہ آپ خود ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -