تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کیلئے بہترین طریقے جانیے

کرونا کسیز میں کمی ہوتے ہی ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، خطرے کو بھانپتے ہوئے عرب میڈیا نے گھر کے اندر اور باہر مچھروں سے بچنے کا طریقہ کار واضح کردیا۔

مچھر دانی:
عرب میڈیا نے صارفین کو آگاہ کیا کہ وہ گھر کے اندر مچھر دانیاں لازمی استعمال کریں جو باآسانی مچھروں کو روکنے میں کامیاب ہوتی ہیں اور آپ کو بیماری سے محفوظ رکھتی ہیں۔

ہینڈ یا سٹن ریکٹس:
آج کل بازاروں میں ایک ریکٹس دستیاب ہے جس کی مدد سے مچھروں اور مکھیوں کو بہت آسانی سے مارا جاسکتا ہے، ان ریکٹس میں ہلکا سا کرنٹ ہوتا ہے جو ریکٹس میں لگے بٹن کو دبانے سے پیدا ہوتا ہے اور مچھر مکھی کو دیکھتے ہی دیکھتے ختم کردیتا ہے۔

جڑی بوٹیاں:
تلسی ایسی جڑی بوٹی ہے جس کے پتے اگر کھڑکی میں ٹانگ دیں یا گھر میں رکھ دیں تو مچھر اندر داخل نہیں ہوں گے، اسی طرح پودینہ بھی اپنی تیز خوشبو کے باعث مچھروں کو روکنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

ان کے علاوہ لیونڈر اور بے لارل نامی پودے بھی مچھروں کو گھروں سے دور رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں، ان پودوں کو باغیچوں میں لگادیں تو مچھر گھر میں داخل نہیں ہوگا۔

کریم کا استعمال:
آج کل مارکیٹس میں موسکیٹو لوشن باآسانی دستیاب ہیں، جنہیں ہاتھوں اور منہ پر لگالیا جائے تو مچھروں سے بخوبی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -