جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

‘بابراعظم جیسے پلیئر کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا’

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے بیٹسمین کے ساتھ کھیلنے سے ‏میرے گیم میں نکھار آیا۔

بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل میڈیا ٹاک میں آل راؤنڈر نے ‏کہا کہ پی ایس ایل سمیت دنیا بھر کی لیگز کھیل کر میں خود کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے ‏مکمل طور پر تیار پاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیل سے حاصل ہونے والا تجربہ انمول ہے اس کی کوئی ‏قیمت نہیں ہو سکتی، میں نے پاکستان، جنوبی افریقا، بی بی ایل اور انڈین لیگ میں بھرپور حصہ ‏لیا، دنیا کے مختلف خطوں میں مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا ، ان کے ساتھ کھیلا، بابراعظم ‏کے ساتھ رہا اور اس کے بعد آئی پی ایل میں اسٹیو اسمتھ کے ساتھ رہا۔

لیونگسٹن نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے سیکھنے کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، سیکھنے کی اس ‏سے اچھی اور کوئی جگہ نہیں ہو سکتی خصوصاً اس وقت جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ ہو تو ‏اپنا اس موقع سے اپنا کھیل بہتر بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیونگسٹن نے پاکستان سپر لیگ میں 19 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 429 رنز ‏بنائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں