تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت کے ان پڑھ نوجوانوں نے یوٹیوب سے ایسا کیا سیکھ لیا؟ پولیس کی دوڑیں

دہلی: بھارت میں ناخواندہ نوجوانوں نے یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر پستول تیار کرنا سیکھ لیا اور ایک چھوٹی فیکٹری بھی بنا ڈالی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ان پڑھ لڑکوں نے یوٹیوب سے اسلحہ بنانے کی تربیت حاصل کی اور فیکٹری لگا کر طمنچے بنانا شروع کردیے، پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار کیا جن سے ممنوعہ سامان برآمد ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کی ٹیم گوگل اور یوٹیوب کی مدد سے پستول بنا رہی تھی وہ ٹریننگ حاصل کرنے کے دوران عموماً ‘وائس گوگل’ کا بھی سہارا لیتے تھے۔

گرفتار افراد ریاست کے ضلع مظفر نگر میں اسلحہ بنانے کی فیکٹری چلا رہے تھے، ملزمان میں کم عمر شہری بھی شامل ہیں، شہریوں سے 10 پستول اور انہیں تیار کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار شہروں میں سے پہلے ایک نے یوٹیوب سے پستول بنانا سیکھا جس کے بعد اس نے اپنی ٹیم تشکیل دی، اس طرح تمام لوگوں کو اسلحہ تیار کرنا آگیا۔

بھارتی پولیس نے ملزمان سے کئی پستول، 12 لوہے کی نال، ایک ویلڈنگ مشین، 15 ویلڈنگ راڈ سمیت دیگر غیر قانونی اسلحہ بنانے کے سامان برآمد کیے۔

Comments

- Advertisement -