بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا بڑا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں، پریس کانفرنس نہیں کی، ٹی وی شو میں پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کیا۔

راجہ ریاض نے بتایا کہ پوزیشن لیڈرعہدے سے ہٹنےکے بعد کہیں جانے کا فیصلہ کروں گا، اپنےارکان کو اعتماد میں لے کرکوئی حتمی فیصلہ کروں گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے، میں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تعریف کی، میں نے زرعات میں اصلاحات لانےکاکہاتھا، میں بجٹ سےمتعلق حکومت کی کہیں بھی تعریف نہیں کی۔

انھوں نے گذشتہ حکومت کے حوالے سے کہا کہ موجودہ معاشی تباہی گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن نے گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا بوجھ اٹھایا ہے، مسلم لیگ ن نےقربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سےبچایا۔

انتخابات سے متعلق سوال پر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی طورپرکھڑاکرنےکےبعد الیکشن ہونے چاہیے، پہلے ملک اور ریاست الیکشن بعد میں ہیں چاہےہمیں گھربھیج دیں، زشتہ حکومت نے معیشت گرائی اس کو کھڑا کرنے میں وقت لگے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے اعتراف کیا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنا میری زندگی کی سب سےبڑی غلطی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں