ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

لبنان سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیل کی شدید بمباری

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: اسرائیلی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لبنان کے متعدد قصبوں پر شدید بمباری کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں خیام، بنت جبیل اور البیادہ پر حملے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر مزید بمباری سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت ہو چکا! اب اسرائیل لبنان پر بمباری نہیں کرے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے Lebanon اور اسرائیل میں ہونے والی 10 روزہ جنگ بندی اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے منع کیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اسرائیل اب Lebanon پر بمباری نہیں کرے گا، امریکا نے اسرائیل پر بمباری کرنے پر پابندی لگا دی ہے اب بہت ہو چکا اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ مزید جاری نہیں رہے گا۔

بہت ہو چکا، اب اسرائیل لبنان پر بمباری نہیں کرے گا، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایران سے الگ اور ’مناسب طریقے‘ سے نمٹے۔

ایران کی جانب سے آبی گزر گاہ کھولنے کے اعلان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ایران (ہرمز) مکمل طور پر کھلا ہے اور مکمل آمد و رفت کیلیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں