تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مظاہرین خود سڑکیں کھول دیں، فوج کی اپیل

بیروت : لبنانی فوج اور سکیورٹی حکام نے مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ خود ہی گذشتہ چودہ روز سے بند شاہراہیں کھول دیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی فوجیوں نے بیروت کے شمال میں ایک بڑی شاہراہ کو مظاہرین سے مختصر جھڑپ کے بعد کھلوا لیا ہے، مظاہرین نے وہاں ایک گاڑی کھڑی کررکھی تھی،فوجی جب اس کو ہٹانے کے لیے پہنچے تو مظاہرین اس کو وہاں سے بھگا کر لے گئے۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہاہے کہ عوام کو احتجاج کا پوراحق حاصل ہے لیکن یہ احتجاج صرف عوامی چوکوں پر ہونا چاہیے۔

عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر اس دھینگا مشتی میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی جبکہ مظاہرین انھیں مدد کے لیے پکارتے ہی رہ گئے۔

عرب خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ اور امل تحریک کے حملہ آوروں نے ان پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے برسائے جس کے بعد ان کے لیے وہاں سے بھاگ کھڑے ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -