تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیروت دھماکا:‌لبنانی فنکارہ نے متاثرہ اشیاء کے ملبے سے خوبصورت مجسمہ بنادیا

بیروت : لبنانی فنکارہ نے دھماکے میں متاثر ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے قومی پرچم تھامے میں لڑکی کا خوبصورت مجسمہ بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے پیرس سمجھے جانے والے لبنانی دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد حیات نظر نامی مصورہ نے لبنانی عوام میں امید کی کرن نئی پیدا کردی۔

حیات نظر نے دھماکے سے متاثر ہونے عمارتوں اور اشیاء کے ملبے سے پرچم تھامے لڑی کا مجسمہ تیار کیا ہے، جس کی تیاری میں کئی ہفتے لگے لیکن دن رات کی محنت کے بعد 33 سالہ حیات نظر نے مجسمہ تیار کرلیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی لبنان کا قومی پرچم تھامے کھڑی ہے جس کے قدموں میں ایک گھڑی بنی ہوئی جس میں 6 بج کر 8 منٹ ہورہے ہیں جو بیروت میں دھماکے کا وقت تھا۔

حیات نظر کہتی ہیں کہ دھماکے کے بعد سے صدمے میں ہوں اور لبنان میں بسنے والے باقی لوگ میں اسی المیے کا شکار ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد میں نے لوگوں کے ساتھ مل کر شہر سے ملبہ صاف کرنا شروع کیا۔اس موقع پر انہیں خیال آیا کہ وہ اس ملبے سے ایک ایسی شے بنائیں جو لوگوں کو تحریک دے سکیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ہمت کریں اور مل جل کر دوبارہ شہر کی تعمیر کریں۔

اس کے لیے انہوں ںے فنِ مجسمہ سازی سے مدد لینے پر غور کیا۔ حیات نظر نے کئی مقامات سے لکڑی، شیشے، دھاتی ٹکڑے اور پتھر وغیرہ جمع کئے جنہیں ایک لڑکی میں تبدیل کیا۔کئی ہفتوں تک انہوں نے پھینکی ہوئی اشیا بھی جمع کیں اور لوگوں کے گھروں سے ٹوٹی ہوئی اشیا اٹھائیں۔ حیات نے دیکھا کہ لوگوں نے انہیں نہایت قیمتی اور یادگار اشیا بھی دیدیں جو اب اس مجسمے کا حصہ بن چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ایمونیم نائٹریٹ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -